آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آمنہ شیخ نے نئی تصویریں شیئر کردیں

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ  کے حوالے سے گزشتہ روز سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ انہوں نے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی ہے۔

اب آمنہ شیخ نے بیٹی اور اپنے شوہر کے ہمراہ بغیر کسی وضاحت یا کیپشن کے تصویریں شیئر کی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے  آمنہ شیخ کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔


آمنہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں تین ہاتھوں کے اوپر 2 انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں، تصویر میں چھوٹا ہاتھ ان کی بچی کا معلوم  ہوتا ہے جبکہ انگوٹھیوں میں سے ایک خاتون اور دوسری مرد کی انگوٹھی ہے۔

آمنہ شیخ نے اس تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔


آمنہ نے اب بغیر کسی وضاحت کے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں آمنہ، آمنہ کی بیٹی اور اُن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا باقائدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

منیبہ مزاری نے آمنہ شیخ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے لیے بہت سا پیار اور ڈھیروں دعائیں۔‘

کسی کیپشن کے بغیر انگوٹھیوں کی تصویر سے قبل انہوں نے بسم اللہ کی ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

دیگر ساتھی فنکار بھی اداکارہ کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔


اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت ہے۔

آمنہ نے فیملی کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جو ساتھ خواب دیکھتا ہے، کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور غم و خوشی میں شریک رہتا ہے۔

ادکارہ نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 187 بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید