آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

عالمی بینک میں پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا معاملے پر حکومت نے مختلف ناموں پرغور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے سمری مشتہر کیے بغیر وزیراعظم عمران خان کو 4 نام بھجوادئےگئے، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کانام سرفہرست ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کیلئے دیگر3 امیدواروں میں سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر سمیت ریٹائرڈ افسر طارق باجوہ شامل ہیں۔

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیلئے چوتھی نامزدگی ریٹائرڈ افسر طارق باجوہ سیکرٹری خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معیار کے لحاظ سے طارق باجوہ سرفہرست ہیں جبکہسمری میں ان کا نام سب سے آخر میں ہے، عالمی بینک میں پاکستان کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکتوبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اکتوبر تک گریڈ 22 کےحاضر سروس یا ریٹائرڈ افسر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد کرنا ہے، ای ڈی ورلڈبینک کی تعیناتی کی سمری گریڈ 22 کے آفیشلز میں مشتہر کی جاتی ہے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی جاچکی ہے ، سمری میں تجویز کردہ نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے۔

قومی خبریں سے مزید