• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سفیر بھی وزیراعظم شجرکاری مہم کا حصہ

وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم میں غیر ملکی سفیر بھی شامل ہوگئے۔

چین، کویت، یمن، آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیروں نے پودے لگا کر مہم شروع کی۔

اس موقع پر غیر ملکی سفیروں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کلین گرین پاکستان کی مہم کامیاب ہو گی۔

چینی سفیر یاؤ جنگ بھی ڈپلومیٹک انکلیو میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا حصے بنے۔

غیر ملکی سفیروں کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر نوجوان رضاکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

تازہ ترین