• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 142املاک، 3 پلوں کو نقصان، 4 افراد جاں بحق


بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے بتاہی مچادی ہے اب تک 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں کے سلسلے میں کہیں وقفہ آچکا ہے تو کہیں تیز بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے ۔

صوبے کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے کئی اضلاع میں رابطہ پل اور سڑکیں بہہ گئیں،جس کے باعث آمد و رفت متاثر ہوچکی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کیے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 142 املاک اور 3 رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

نصیر آباد ،مستونگ ،خضدار ،ہرنائی ،نوشکی ، لورالائی،ڈھاڈر میں مویشی بہہ گئے ہیں ۔

دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بی بی نانی کے مقام پر اہم رابطہ پل ٹوٹ گیا ہے ۔

دوسری طرف خضدار کے سیاحتی مقام چٹوک پر 60 سےز ائد سیاح اب تک محصور ہیں جنہیں نکالنے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین