• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر اداکاروں پر کورونا کی وجہ سے پابندی، امیتابھ فلمی کیریئر کے حوالے سے متفکر

بالی ووڈ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے اداکاروں کی اداکاری پر عائد کی گئی پابندی اٹھائے جانے کے بعد بھی  بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے فلمی کیریئر کو جاری رکھنے کے حوالے سے تذبذب اور غیریقینی کا شکار ہیں۔

78 سالہ لیجنڈری اداکار نے خود یہ تسلیم کیا کہ وہ کام کرنے کے حوالے سے الجھن اور پریشانی کا شکار ہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بالی ووڈ حکام نے اپنے سابقہ رولنگ جس میں معمر فنکاروں کے کام پر پابندی لگائی گئی تھی، امتیازی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنے ایک حالیہ بلاگ میں تحریر کیا کہ یوں تو ذہن میں پریشانی کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں، لیکن سرکاری حکام کی جانب سے یہ پابند کرنا کہ وہ افراد جنکی عمر 65 سے زیادہ ہو وہ کام کے لیے باہر نہیں جاسکتے۔

انھوں نے کہا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کی اس پابندی کو اس کے چند روز بعد  مزید کم کرتے ہوئے اس کی حد 50 سال مقرر کی گئی۔ 

امتیابھ بچن نے مزید تحریر کیا کہ اسکا مطلب تو یہ میرے جیسے لوگ، میرا پیشہ اور میری 78 سال کی عمر، یہ کسی کو بے مصرف کرنا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلموں کی تنظیم جس سے ہم اداکار منسلک ہوتے ہیں اگر اس معاملے کو عدالت لیکر جاتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ معزز عدالت  عمر کی حد پر مبنی اس پابندی کو نامنظور کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح عدالت عمر کی حد پچاس سال کرنے کو بھی ختم کردے گی، لیکن عدالتوں اور قانونی طریقہ کار میں وقت لگتا ہے۔

امیتابھ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، کیا میرے لیے اس کے متبادل کوئی کام ہے، پابندی لگانے وقت مہربانی کرکے یہ بتاسکتے ہیں، اگر سب کچھ عدالتوں کو ہی کرنا ہے تو پھر ایسا ہی کرلیتے ہیں۔

تازہ ترین