• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد گندگی اور غلاظت سے تاجر پریشان


کراچی سمیت سندھ بھر میں بار ش کے بعد گندگی اور غلاظت سے کاروبار افراد پریشان ہوگئے ہیں ۔

دوسری طرف صوبے میں کل سے کاروبار کورونا وائرس سے پہلے کے اوقات کار پر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

سندھ میں کل سے قواعد و ضوابط کے تحت کاروباری سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی جبکہ تعلیمی ادارے ، شادی ہالز اور مزار 15 ستمبر سے کھولنے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے کل سے تعلیمی اداروں ،شادی ہالز اور مزاروں کے علاوہ تمام شعبے کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔

دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں اتوار بازار کی رونق بحال ہوگئی ،دکانداروں نے خوشی کا اظہار تو عوام نے مہنگائی کا شکوہ کیا۔

بلوچستان میں بھی تجارتی مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں ریسٹورنٹس کےلیے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین