صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوروناسےمزیدایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد1231 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کےپی میں کورونا کے57 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد34ہزار692 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کےمزید70 مریض صحت یاب ہوئے اور وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد31ہزار612 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا سے582 اموات ہوئی ہیں جبکہ 13 ہزار88 مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاورمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں 15 نئےکیسزسامنے آئے۔