• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف لیبر ونگ سائوتھ پنجاب کا اجلاس‘چوہدری الیاس ضلعی صدر منتخب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)انصاف لیبر ونگ سائوتھ پنجاب کا اجلاس صدر انصاف لیبر ونگ سائوتھ پنجاب رانا مسعود مجید خان کی صدارت میں ہوااجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ہانس ، خوشی محمد ، کاشف خٹک ، کاظم گرمانی اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ساوتھ پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے بات ہوئی رانا مسعود مجید خان نے ساوتھ پنجاب کی تنظیم کی مشاورت سے ضلع ملتان کے لیے صدر چوہدری الیاس ،سینئر نائب صدر ملک راشید محمود، نائب صدر محمد مکی انصاری ،جنرل سیکرٹری شہریار بھٹہ، انفارمیشن نوابزادہ تنزیل خان ملیزئی سمیت ضلع کے تمام عہداروں کو منتخب کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
تازہ ترین