• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ٹریفک وارڈن کے رویے سے تنگ محنت کش نے ریڑھی جلادی

لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں ٹریفک وارڈن کے رویے سے دلبرداشتہ محنت کش نے اپنی ریڑھی کو آگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈن نے سڑک سے دال چاول کی ریڑھی ہٹانے کا اصرار کیا تو محنت کش دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے اپنی ریڑھی کو آگ لگا دی، جسے لوگوں نے بعد میں بجھا دی۔

محنت کش کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نعیم صرف اسے تنگ کرتا ہے، چار بہنوں کا سہارا ہوں، دال چاول بیچ کر گھر کا خرچ چلاتا ہوں۔

تازہ ترین