• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور آبنائے ہرمز امریکا کے کنٹرول میں ہے۔

ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ریپبلکن پارٹی کے وسطِ مدتی کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سابق امریکی حکومتوں کی ماحول دوست پالیسیوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مہنگائی کم کرنے کے لیے میری انتظامیہ خوراک سمیت تقریباً تمام اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے کمی لائی ہے جبکہ ایران کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے اسے ’آبنائے ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دی اور طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی قیادت اس نام سے بہت خوش ہو گی۔

امریکی صدر نے ایران کو گزشتہ 51 سال سے مشرقِ وسطیٰ کا ’دبنگ ملک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ایران خطے میں پہلے جیسا طاقتور نہیں رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید