• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں8397 کورونا ٹیسٹ، 278 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں8397 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں278 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 834655 نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک صوبے بھر میں124127 کورونا کے پازیٹو کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10مریض انتقال کرگئے ہیں، اس طرح اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2282 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 243 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک 115984مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 5861 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیر علاج مریضوں میں 5463 گھروں میں اور 6 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔ آج 392 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اور اس وقت 251 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج سامنے آنے والے نئے 278 کیسز میں سے 93 مثبت کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع کراچی جنوبی27، کورنگی 22، ضلع شرقی 20، ضلع وسطی 13، ضلع ملیر 5 اور ضلع کراچی غربی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع قمبر میں18، سکھر میں 13، حیدر آباد، دادو اور خیرپور میں 12-12،  شکارپور میں11، سانگھڑ میں 9، شہید بینظیرآباد اور ٹھٹہ میں 8-8، سجاول، گھوٹکی، مٹیاری اور نوشہرو فیروز میں 7-7، میرپور خاص میں 5،  جیکب آباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور عمرکوٹ میں 4-4، بدین میں 3 جبکہ  ٹنڈو الہ یار میں 2 اور لاڑکانہ میں1 کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین