• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جیم خانہ تعمیراتی کام فوری روک دے، کمشنر افتخار شالوانی

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی جیم خانہ کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جیم خانہ کی عمارت میں ہونے والے تعمیراتی کام کو فوری روک دے، تعمیر نہیں روکی گئی توقانونی کارروائی کی جاے گی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے صدر کراچی جیم خانہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ کراچی جیم خانہ کی عمارت میں ہونے والا تعمیر کا کام بلڈنگز رولز اور ہیریٹیج قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق اگر تعمیر نہیں روکی گئی تو جیم خانہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پیر کو کڈنی ہل پارک کی زمین مکمل واگزار کرانے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

دور سماعت عدالت نے کراچی جم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے نئی تعمیرات روکنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین