• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی کی فراہمی میں تعطل، حق پرست اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کو پانی کی فراہمی میں تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب کینال میں شگاف سے پانی کی فراہمی معطل کردی گئی، جس سے کراچی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے متاثرہ پشتوں کی فوری مرمت اور پانی کی سپلائی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ شدید بارشوں کے لئے موثر حکمت عملی بنائے کیوں کہ بارشوں کے دوران بجلی نہ ہونے سے بھی پانی کی فراہمی معطل رہی۔

تازہ ترین