• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات سے محنت کشوں کی وطن واپسی شروع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی۔ پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر ملتان پہنچ گئی۔ وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے کئے۔ خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کو مفت ٹکٹس فراہم کئے تھے۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے پر سہیل گلداری کے شکر گزار ہیں۔ کورونا کے مشکل وقت پر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے۔ مزید ہم وطنوں کی واپسی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین