• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی‘سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی  سامان سے محروم‘تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں محمد مہتشم سے چھ مسلح ڈاکو کار و موبائل مالیت3لاکھ 45ہزار چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے مارکیٹ سے موٹرسائیکل سوار ملزم طاہرہ یاسمین کا جھپٹا مارکر پرس نقدی و موبائل مالیت 30ہزار لےگئے ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بوعہ پور میں غلام عباس کےگھر سے ملزم خورشید وغیرہ نقدی و انگوٹھی مالیت70ہزار چھین کرلےگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے امیر آباد میں فداحسین کےگھر سے نقدی و سونا مالیت 20لاکھ سمیت دو پسٹل ،محلہ پیر پٹھان سے ملک حسین ،تھانہ مظفر آباد کے علاقے کراچہ ہوٹل کے ساتھ غلام مصطفیٰ ، پرانی انار کلی پارک سے محمد عادل ، شیر شاہ روڑ سے محمد ریاض کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے غلہ منڈی محمد مدنی کےگھر سے چاولوں کی بوری مالیت13لاکھ68ہزار، ممتازآباد مارکیٹ سے مقصود احمد ودیگر افراد کے چار موبائل ، تھانہ کینٹ کے علاقے مال پلازہ میں محمد عثمان کی دکان سے تین موبائل ، تھانہ گلگشت کے علاقے گلگشت کالونی میں محمد رمیض ، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ میں شاکر علی کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی میں امیر بخش کی کار مالیت 2لاکھ70ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اشرف آباد میں حمید اللہ کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین