• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت امانت علی نے یوم آزادی پر نیا گانا جاری کردیا

شفقت امانت علی نے یوم آزادی پر نیا گانا جاری کردیا


پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا نیا گانا ’گھر آنگن‘ جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت امانت علی یومِ آزادی سے 4 روز قبل اپنا نیا گانا جاری کیا، ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو جاری کی۔

گلوکار کے مطابق یہ گانا قومی ہیروز، پاکستانی قوم کو  اور اُن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس گانے میں مادرِ وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔

شفقت امانت علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جو محبت اور فخر ہمیں اپنے ورثے میں ملی ہے اور اپنی مادر وطن سے محسوس ہوتی ہے اسے میں نے اس گانے میں سمو دیا ہے۔

تازہ ترین