• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی دھڑے بندی مزید واضع ہو کر سامنے آئی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی مزید واضع ہو کر سامنے آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعے سے متعلق ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ اداروں پر حملوں کے حوالے سے بدنام ن لیگ نے ایک بار پھر روایت کو دہرایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ طے ہے ن لیگ میں بھی مریم نواز کی قیادت متنازعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے واقعات سے سیاسی طور پر ن لیگ کو باالعموم اور مریم نواز کو بالخصوص نقصان ہوا۔

تازہ ترین