• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی شایان شان منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اردو بازار ،کاغذی بازار ،ناظم آباد ،پاکستان چوک ،لانڈھی ،ملیر ،گلستان جوہر اور شہر کے دیگر علاقوں میں پاکستان کے جھنڈے کے رنگ کی ٹی شرٹ ،چوڑیاں بیجز کی فروخت جاری ،شہر کی تمام مصروف شاہراہوں پر قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچموں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ہوٹلوں ،گاڑیوں میں قومی ترانے اور قومی گیت کی ریکارڈنگ کی جا رہی ہے شہر کے بیشتر علاقوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے،اونچی عمارتوں سمیت سرکاری ،نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے دفاتر پر قومی پرچم لہرا دئے گئے ہیں،جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں جشن آزادی کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین