• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے، ٹرک سے 99 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے پولیس نےخفیہ اطلاع پر سپرہائی وے پر ناکہ بندی کر کے ایک ٹرک نمبر JU-7290 کو روک کر تلاشی کے دوران99کلو گرام چرس برآمد کر لی ، ایس ایس پی ضلع ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے سب انسپکٹر اصغر علی کانگو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان عبد السلام ، ظہور احمد اور اس کے بھائی شکیل احمد کو گرفتار لیا، جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی نور علی شاہ اور صالح محمد فرار ہوگئے ۔

تازہ ترین