بابوسرٹاپ کے راستے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا نیگیٹو رپورٹ کے بغیر سیاحوں کو ضلع میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
ملک کے مختلف شہروں سے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو اُس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں تقریبا چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع بابوسر ٹاپ پر پولیس نے مزید آگے جانے سے روک دیا اور واپس خیبرپختونخوا کی جانب بھیج دیا۔
ڈپٹی کمشنر اعجاز قاسم کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ کے راستے ضلع دیامر میں داخل ہونے والے سیاح کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی لائیں، بصورت دیگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
دوسری جانب ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بابو سرٹاپ پر کورونا اسکریننگ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔