• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابوسر پر وین کو حادثہ، 11 سیاح زخمی


چلاس میں بابوسر کے مقام پر کراچی کے سیاحوں کی وین سڑک پر مٹی کے تودے سے ٹکرا گئی، حادثے میں گیارہ سیاح زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے وین میں سوار گیارہ سیاح سیر و تفریح کے لئے گلگت بلتستان آئے تھے کہ بابو سر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث وین سڑک پر مٹی کے تودے سے ٹکرا گئی۔

زرائع کے مطابق حادثے کے تمام زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں گلگت روانہ کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین