• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال


جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔

اسلام آباد تا راولپنڈی میٹرو بس سروس میں سفر کے لیے انتظامیہ نے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: میٹرو بس کی مکمل بندش سے 8کروڑ 19 لاکھ کا نقصان

جاری کیے گئے ایس او پیز کے تحت میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہو گی۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: میٹرو بس آج سے چلے گی، ایس او پیز جاری

میٹرو بس سروس انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے لیے دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کورونا وائرس کے باعث عائد کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 23 مارچ کو بند کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین