• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس کی مکمل بندش سے 8کروڑ 19 لاکھ کا نقصان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث میٹرو بس کی مکمل بندش سے اب تک اتھارٹی کو 8 کروڑ 19 لاکھ کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مزید سات روز کے لاک ڈاون سے خسارے میں مزید 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا۔ میٹرو بس سروس کو بند ہوئے اکیس روز مکمل ہوگئے ہیں۔ مزید سات دن کے لاک ڈائون سے میٹرو بس اتھارٹی کو مجموعی طور پر 10 کروڑ 92 لاکھ کا نقصان ہوگا ۔ میٹرو بس سروس سے روزانہ اوسط ایک لاکھ تیس ہزار شہری مستفید ہوتے ہیں۔ اتھارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاون کے باعث خسارے کو پورا کرنے کے لئے تاحال کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کی تاہم میٹرو بس چلانے والی غیر ملکی کمپنی کو مالی خسارے کے باعث کس طرح سپورٹ کیا جائے گا طے نہیں پایا جاسکا۔
تازہ ترین