آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت: متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ہنگامہ آرائی، 3 افراد ہلاک

بھارت: متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ہنگامہ آرائی، 3 افراد ہلاک


بھارتی شہر بنگلورو میں متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے کشیدگی والے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور 110 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کےایک رکن اسمبلی کے بھانجے نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ ڈالی تھی، متنازع پوسٹ پر شروع ہونے والے مظاہروں میں متعدد گاڑیوں کو نذرآتش بھی کیا گیا۔

بنگلورو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، مظاہرین کے مطالبے پر پولیس نے متنازعہ پوسٹ کرنے والے شخص نوین کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید