• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد میراتھن کا انعقاد

روس میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد میراتھن کا انعقاد


کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کے بعد روس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ روس کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگیں ہیں۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد ہالف میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ ہزار افراد نے شرکت کی۔

ماہر ایتھلٹس اور شہریوں نے دس اور اکیس کلو میٹر طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی اور خوب دوڑ لگائی۔

اس دوران شرکاء احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک لگائے ہوئے تھے اور ہاتھ ملانے سے گریز کر رہے تھے۔ 

تازہ ترین