• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل تیزی سے جاری

صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان پنجاب الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں حلقہ بندی کمیٹیوں نے 50 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 21 اگست 2020 تک حلقہ بندی کی مجوزہ فہرست شائع کر دی جائے گی۔ 22 اگست سے 6 ستمبر تک ووٹرز اعتراضات جمع کرواسکتے ہیں۔

ان اعتراضات پر 5 اکتوبر 2020 تک فیصلے جاری کیے جائیں گے، جبکہ 13 اکتوبر 2020 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن نے نگرانی کے لیے 9  ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ٹیمیں الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔

تازہ ترین