کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دیگر دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو میں نامعلوم افراد نے ایک دکان میں دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
طبی امداد دے دوران ایک بچہ مدثر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ شدید زخمی چار افراد کو سول اسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔