آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صوبائی حکومتیں 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ریلیف پیکیج بھی فراہم کریں۔

کراچی میں ادارہ نور حق میں الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحت اسکولز کھولنے کے حوالے سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت نے تمام چیزیں کھول دی ہیں تو تعلیمی ادارے بھی کھلنے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید