امریکا کے معروف جریدے فوربز نے سال 2020 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کی فہرست جاری کردی جن میں ڈیوین جانسن (دی راک) سر فہرست ہیں۔
غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 20-2019 میں ایک تخمینے کے مطابق ڈیوین جانسن کی کمائی 8 کروڑ 75 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ریان رینولڈز ہیں جن کی کمائی 7 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی۔
فوربز کے مطابق مارک وال برگ 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ دنیا میں تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار ہیں۔
چوتھے نمبر کے اداکارہ بین ایفلیک ہیں جنہوں نے 20-2019 میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔
فاسٹ اینڈ فریئس میں ڈیوین جانسن کے ساتھ اداکار وین ڈیزل صرف 10 لاکھ ڈالر کے فرق کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر ہیں۔
وین ڈیزل مالی سال 20-2019 میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمائی کرسکے۔
علاوہ ازیں 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں ول اسمتھ، ایڈم سینڈلر اور لن مینیول میرانڈا کے ساتھ ساتھ بھارتی اداکار اکشے کمار، چینی اداکار جیکی چین بھی شامل ہیں۔