• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ٹیسٹ میں شکست دھچکا، ٹیم کم بیک کرسکتی ہے، وقار یونس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہیوی ویٹ کوچنگ اسٹاف پر مشتمل ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کو بتاسکتی ہے گرائونڈ میں کھلاڑیوں نے ڈیلیور کرنا ہوتا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی شکست کو بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے اتنی اچھی بولنگ نہیں کی جس کی توقع تھی۔ انہوں نے ایکشن تبدیل نہیں کیا ہے۔ پاکستان کو ہمیشہ اچھے فاسٹ بولر ملے ہیں۔ اب بھی کوالٹی فاسٹ بولر ہیں صرف تجربے کی ضرورت ہے۔ ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پانچ ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جس کا نقصان ہوا ہے۔ بدھ کو ساؤتھمپٹن میں ویڈیو لنک پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کڑوا گھونٹ تھا۔ ٹیم مینجمنٹ صرف اچھا پلان بناکر دے سکتی ہے۔فائنل اختیارات مصباح الحق کے پاس ہیں ۔ جب ہم سے مشورہ کیا جاتا ہے تو رائے ضرور دیتے ہیں۔ فائنل الیون کیا ہوگی مصباح الحق ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔ کپتان پر ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے اظہر علی آنے والے ٹیسٹ میچز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔کپتان رنز نہ کررہا ہو تو دبائو تو ہوتا ہے۔ اسٹوکس کا نہ ہونا کوئی بڑا فائدہ نہیں۔

تازہ ترین