• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں مبتلاخواتین نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں، یونیسف

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں بچوں کی فلاح وبہبود کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ کورونا میں مبتلا خواتین اپنے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلاسکتی ہیں۔ دودھ پلانے سے بچوں میں کورونا وائرس منتقل نہیں ہوتا۔ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں یونیسفیف کے فیلڈ آفیس کے سربراہ پرسانتا داش کا کہنا ہے کہ عام تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو کورونا میں مبتلا مائیں دودھ پلائیں تو ان میں وائرس منتقل ہوسکتا ہے تاہم ماں کی جانب نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانا محفوظ عمل اور اس کے فوائد بھی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت بھی کورونا میں مبتلا ماوں کی جانب سے اپنے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچے کورونا وائرس کی منتقلی کا باعث نہیں بنتے۔ ترک ڈاکٹر ایمن زینب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ زچگی اور بچوں کی پیدائش کورونا وائرس میں اضافے کا باعث نہیں بنتے جبکہ بیشتر حاملہ خواتین بچے کی پیدائش سے قبل ہی کورونا سے صحتیاب ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین