آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہزادی ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کیساتھ پاکستان منتقلی پرطویل گفتگو کی، برطانوی اخبار

شہزادی ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کیساتھ پاکستان منتقلی پرطویل گفتگو کی، برطانوی اخبار


کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی کیونکہ وہ اپنے محبت ہارٹ سرجن حسنات خان سے شادی کرنے اور ان کے آبائی وطن منتقل ہونے کا سوچ رہی تھی۔

برطانوی اخبار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی نئی دستاویزی فلم میں شاہی امور کے ماہر ایو پولارڈ نے دعویٰ کیا کہ پرنسس آف ویلز نے جمائما خان سے پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی ۔ جمائما نے پاکستان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے شادی کی اور 1995ء سے 2004ءتک 9سال لاہور میں گزارے۔

ایو پولارڈ نے مزیدکہا کہ ویلز کی شہزادی ڈیانا کی پاکستانی نژاد ڈاکٹر سے شادی اور وہاں منتقل ہونے کے خیال کے بارے میں ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید