• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او لیول کے نتائج ، طلبا اور والدین کے تحفظات سامنے آگئے

او لیول کے نتائج ، طلبا اور والدین کے تحفظات سامنے آگئے 


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوٹس دے کر بلانے کے بعد کیمیکل اسپرے کرانا ، کارکنوں کی گرفتاری اور پتھراؤ کا کیا جواز بنتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آل شریف اور ن لیگ کی سیاست ، کاروبار ، حکومت ، عزت اور وقار کا جتنا جنازہ نکلا ہے اس کی واحد وجہ بیگم صفدر اعوان ہیں او لیول کے نتائج ، طلبا اور والدین کے تحفظات سامنے آگئے ، ماہر تعلیم نائلہ عابدی کا کہنا تھا کہ کووڈکے دوران آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کے بجائے پچھلی اور کلاس پرفارمنس پر مارکنگ نے او لیول کے امتحانی نتائج پر بہت اثر ڈالا ہے ، اسکولز کی جانب سے بھیجے گئے گریڈ میں کیمرج سسٹم نے ردو بدل کیا جس کی سمجھ ابھی ہمیں بھی نہیں آرہی تو طلباء کا سمجھنا بہت مشکل ہے ۔ رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہاکہ کیا نیب کا نوٹس ہم نے بھیجا ، اپنی لیڈر پر قاتلانہ حملہ جس کی ایف آئی آر ہم نے درج کرائی وہ بھی ہم نے خود کیا ؟دو سال سے شریف فیملی کو جس طرح کٹہرے میں کھڑا رکھا اس کے بعد کیا نکلا ہے۔

تازہ ترین