• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ مخالف تقریر،ملزم مرزاافتخارکی درخواست ضمانت پرحکومت سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقریراور سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کی وڈیو یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرنے والےگرفتار ملزم مرزا افتخار الدین کی ضمانت درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عدلیہ مخالف تقریر کرنے والے مولوی افتخار الدین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پٹیشنر جیل میں بیمار ہے ، جیل حکام سے میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت مسترد کی ، یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔ درخواست گزار کو غلط طور پر اور بدنیتی سے ایف آئی آر میں ملوث کیا گیا۔ درخواست گزار دل کا مریض ہے، شریانیں بند ہیں اور ذہنی دبائو جان لیوا ہو سکتا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تازہ ترین