اسرائیل کے لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ میں تازہ بمباری کرکے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی لڑاکا طیاروں ،ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ذریعے رات گئے غزہ پٹی پر بمباری کی جس میں اسرائیل کے زیر زمین مراکز اور پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی حکام نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی روکنے کا بھی اعلان کیا ۔
اس سے قبل اسرائیل غزہ سے سامان کی نقل و حمل پر بھی پابندی لگا چکا ہے ۔