• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GIDC سیس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، کمپنیوں کی اپیلیں مسترد

سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کمپنیوں کی اپیلیں مسترد کر دیں


سپریم کورٹ آف پاکستان نے جی آئی ڈی سی سیس کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کمپنیوں کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 2 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ کمپنیز کو جی آئی ڈی سی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

عدالتِ عظمیٰ نے یہ فیصلہ 20 فروری کو محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے وفاق کی سیس کی حمایت کی تھی جبکہ خیبر پختون خوا نے جی آئی ڈی سی سیس کی مخالفت کی تھی۔

گزشتہ حکومت نے گیس پائپ لائن منصوبوں کیلئے سیس کے نام پر ٹیکس لاگو کیا تھا۔

حکومت نے 290 ارب سے زائد رقم اکٹھی کی تھی لیکن یہ رقم منصوبوں پر خرچ نہ ہو سکی۔

سیس کے خلاف مختلف نجی کمپنیوں نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ درخواست گزاروں کے حق میں سنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کا جی آئی ڈی سی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

وفاق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔

کمپنیوں کو گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنے ہوں گے، اس طرح اس فیصلے سے وفاق کو 417 ارب روپے کی رقم حاصل ہو گئی۔

حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب روپے معاف کر دیے تھے، اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔

تازہ ترین