• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 10754 کورونا ٹیسٹ کیے، 360 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10754 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے  میں 360 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 863329 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اور صوبے بھر میں125289 کیسز سامنے آچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10مریض انتقال کرگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس طرح اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2307 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، صوبے میں اب تک 118924مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ اس وقت 4058 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ زیر علاج میں 3666 گھروں میں اور 8 آئسولیشن مراکز پر ہیں،  آج 384 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 242 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 360 نئے کیسز میں سے کراچی میں 185 کیسز رپورٹ ہوئے، جن کی ضلع وار تقسیم اس طرح سے ہے۔ ضلع جنوبی70، ضلع شرقی 52 ،کورنگی21 ،ضلع وسطی17 ،ضلع ملیر 14 اور ضلع غربی 11کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے۔ بدین 23، دادو اور گھوٹکی 12-12، شکارپور اور ٹھٹہ 10-10، جامشورو، خیرپور، میرپوخاص اور سانگھڑ 8-8 کیسز، لاڑکانہ، حیدرآباد اور عمرکوٹ 7-7 کیسز ہیں، کشمور، نوشہرو فیروز اور سجاول میں 3-3 کیسز، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد 2-2 اور ٹنڈو محمد خان میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین