• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کی باتوں پر تشویش ہے، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا نثار کھوڑو کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاق کیجانب سے آرٹیکل 149 کے نفاذ کی باتوں کو سندھ کی وحدت پر حملہ قرار دیا گیا۔

اجلاس میں کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کی باتوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ آصف زرداری سخت بیمار ہیں ان کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت ہوئی ہے۔ بیمار شخص کو نیب کی جانب سے طلب کرنا غیر اخلاقی ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔ 18ویں ترمیم کو ہر صورت تحفظ فراہم کرینگے اور سندھ کے حقوق لے کر رہیں گے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف بات کرنے والوں کیخلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

تازہ ترین