• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبدﷲ شاہ غازی ؒکے عرس کی تقریبات ختم،ایک لاکھ افراد کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف صوفی بزرگ حضرت عبدﷲ شاہ غازی کے 1290ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جمعرات کو اختتام پذیر ہو گئیں۔ وزیر اوقاف سندھ سید انور سیال نے مزار پر چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17اگست سے لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا ۔حضرت عبدﷲ شاہ غازی کے عرس میں ایک لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی ہے ۔اس دوران سیکیورٹی اہلکاروںنے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد بھی کروایا۔ جمعرات کو عرس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی ۔ عرس کے آخری روز بھی زائرین کی بڑی تعداد نے شاہ غازی بابا کے مزار پر حاضری دیکر اولیا کرام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین