• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی، دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر جامعات میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات ہوں گی ۔ جامعہ کراچی میں 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں نئی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زار پرتقریب کا آغاز صبح سات بجکر45منٹ پر ہوگاجامعہ کراچی کے پوائنٹس بھی 14 اگست کو ٹرانسپورٹ آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جامعہ کے داخلی دروازوں سے چلیں گے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں جمعہ کو صبح 55 :7 پر انتظامی بلاک گلشن اقبال کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پرچم کشائی کی تقریب جمعہ کو صبح 8بجے یونیورسٹی کے سبزہ زار پر منعقد ہوگی۔

تازہ ترین