• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں‘ 16گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16افراد کو گرفتار کرلیا محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے ناصر باغ‘ ٹاؤن اور تہکال کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس پر نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور عام شہری کے روپ میں خریداری کی۔ بعد ازاں مقررہ نرخوں سے زیادہ رقم وصول کرنے پر 16افراد کو دھرلیا گیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ جنرل سٹور اور بیکری مالکان سمیت دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین