• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری والدہ کے انتظار میں کروڑ پتی بن گیا

امریکی شہری سپر مارکیٹ میں والدہ کا انتظار کرتے کرتے دو لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گیا۔

کہتے ہیں دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، کچھ ایسا ہی ایک امریکی شہری کے ساتھ بھی ہوا جوسپر مارکیٹ میں والدہ کا انتظار کرنے کے نتیجے میں دو لاکھ ڈالرز کا مالک بن گیا ۔

جی ہاں، مریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا Herbert Scruggs نامی نوجوان اپنی والدہ کے ہمراہ سپر اسٹور پر سامان خریدنے گیا تھا اور 2 لاکھ ڈالر جیت کر آیا۔

امریکی شہری ہرٹبرٹ کے مطابق وہ اپنی والدہ کا انتظار کررہا تھا کہ اُس دوران اِس نے سوچا کہ وقت گزارنے کے لیے میں لاٹری کا ٹکٹ اسکریچ کرلیتا ہوں اور جب اُس نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو حیران رہ گیا کیوں کہ وہ لاٹری میں دو لاکھ ڈالر زکا انعام جیت چکا تھا ۔

تازہ ترین