• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جاری بہترین فلاحی پروگرام اپنی مثال آپ ہیں: فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بہترین فلاحی پروگرام اپنی مثال آپ ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔

یومِ آزادی کے موقع پر فیاض الحسن چوہان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو بہترین سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بچوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، ملک میں جاری بہترین فلاحی پروگرام اپنی مثال آپ ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کان کھول کر سن لے پاکستانی قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، ڈر اور خوف بھارتی فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ امن کے خواہشمند ہیں لیکن وطن کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کریں گے۔

تازہ ترین