• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل مظلوم کشمیریوں کیلئے غمزدہ ہے: صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر دل بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ وادی کے لوگوں کیلئے غمزدہ ہے۔

صادق سنجرانی نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہونے کے لیے عہد کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کے بیٹوں نے دھرتی اور نظریہ کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم کی مشعل راہ سے ہرچیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دل بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ہر فورم پر کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین