• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران سے سعودی سفیرکی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، رہائشگاہ آمد پر پرویزالہٰی نے ان کا استقبال کیا، سعودی سفیر نے چوہدری برادران کو یوم آزادی پر مبارکباد بھی پیش کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شجاعت حسین اور پرویزالہٰی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک سعودی عرب بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی،سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی بلکہ سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں وہ پاکستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستانیوں کے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔

تازہ ترین