• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر پابندیاں،ہنگامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے،صدر پیوٹن

ماسکو(جنگ نیوز)ایران پر پابندیوں کے پیش نظر روسی صدر نے فوری طور پر ہنگامی سربراہی کانفرنس بلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے،صدر پیوٹن نے اقوام متحدہ کے مستقل اراکین کیلئے سیون وےآن لائن سمٹ کی پیشکش کی۔ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ،برطانیہ،فرانس،چین،جرمنی اور ایران سے اقوام متحدہ میں محاز آرائی اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے آن لائن سمٹ کی پیشکش کی ہے،امریکہ اقوام متحدہ میں ایران پر اسلحہ پابندیوں میں توسیع چاہتا ہے۔پیوٹن نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک ارجنٹ مسئلہ ہے اور مزید کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا ہوگا،دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے اس سیون وے ورچوئل سمٹ میں اپنی شرکت پر آمادگی کااظہار کیا ہے۔

تازہ ترین