ننکانہ صاحب(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر نے وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔
آزادی نہ ملتی تو آج ہمارا حال وہی ہوتا جو بھارت میں مسلمانوں کا ہے‘ آدھا ملک گنوا دیا‘ مزید ٹوٹ پھوٹ کے متحمل نہیں ہوسکتے، اپنا آپ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
جمعہ کو یہاں جمنازیم ہال میں پرچم کشائی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان قیامت تک رہنے کے لئے بنا ہے۔