• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے منصوبوں پر پیشرفت حکومت کی بہترین حکمت عملی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سی پیک اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بڑے اوراہم منصوبوں میں پیشرفت حکومت کی بہترین حکمت عملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں 95 فیصد منصوبوں کے تحت توانائی کی پیداوار اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی جبکہ موجودہ وقت میں سی پیک کے اہم منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں صنعتی زونز کے قیام اور زرعی شعبے پر توجہ دی جارہی ہے اور اس حوالے سے خصوصی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سماجی و معاشی شعبوں میں بہتری کیلئے تعاون میں اضافہ کیا جارہا ہے، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں وسعت جاری ہے۔

تازہ ترین