• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ ریلیز ہوگئی

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ہدایت کار عاصم عباسی کی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ایک ساتھ ہی جاری کردیا گیا ہے، جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کے چرچے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویب سیریز میں چاروں خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے۔ 

ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

دس اقساط پر مشتمل ’چڑیلز‘ کا آغاز کافی روکھا محسوس ہوا اور پہلی دو اقساط نے کوئی خاص اثر نہیں چھوڑا لیکن پھر تیسری قسط سے یہ سیریز آپ کو اپنے سحر میں جکڑنا شروع کردے گی اور ہر نئی قسط تجسس اور اشتیاق میں اضافہ کرتے ہوئی نویں قسط تک ایک مکمل تھرلر کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

یہی اس سیریز کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ کہانی مسلسل آگے بڑھتی رہتی ہے اور ہر منظر آپس میں جڑا ہوا ہے۔ یہ ویب سیریز پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، صرف موضوعات کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی ہے۔

گزشتہ ماہ بھارت کی گلوبل اسٹریمنگ ایپ زی فائیو کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ نا صرف پاکستانی ڈرامے اپنی ایپ پر واپس لارہی ہے بلکہ اس نے پاکستان سے پانچ خصوصی ڈیجیٹل ویب سیریز بھی تیار کروائی ہیں۔

اس اعلان کے بعد مالی مشکلات کا شکار پاکستانی شوبز اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت میں ایک نیا جذبہ آگیا اور پاکستانی ڈرامے کی صنعت باقاعدہ ایک ڈیجیٹل دور میں داخل ہو گئی۔ 

تازہ ترین