یوئیفا چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے فینز کو ایسا جھٹکا لگا جس کا شاید انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا، جرمن کلب بائرن میونخ نے ایک یا دو گول نہیں پورے 8 گول داغ دیے اور بارسلونا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
لزبن میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ فیورٹ بارسلونا کا سامنا کر رہی تھی۔
فینز کی فیورٹ بارسلونا کو بائرن میونخ نے ایسا شاک لگایا جو انہیں کافی عرصے یاد رہے گا۔
یورپیئن ہیوی ویٹ اسپینش کلب کے پلئیرز مخالف کے آگے آف کلر نظر آئے۔
90 منٹ کے اس گیم میں بارسلونا کے خلاف بائرن میونخ نے ایک دو نہیں پورے آٹھ گول کر ڈالے۔
ایورن پیریزک، سرج گینبری، رابرٹ لوڈیسکی، تھامس مولر نے شروع میں ہی گول کرکے بارسلونا کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔
وقفے کے بعد سواریز نے گول اسکور کرکے بارسلونا کو کچھ سہارا دیا لیکن اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر نہ لاسکے۔
بائرن کی جانب سے مولر اور فلپ کوٹینہو نے دو دو گول اسکور کئے اور اپنی ٹیم آٹھ دو سے جیتواکر یوئیفا چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔